
لاہور(اے ون نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا.
امن کے عالمی چیمپئن کے طور پر پہچانے جانے کیلئے نوبیل انعام جیتنا اہم نہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئیٹر)پر اپنے مختلف پیغامات میں رہنماء ن لیگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکہ کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے سے بالا تر ہو کر ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی کو روکنا چاہیے۔
خدا نے صدر ٹرمپ کو دوسرا موقع دیا ہے۔ خواہ وہ غاصب بنے یا سیاست دان یہ سب اب ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔اپنے ایک اور پیغام میں رہنماء ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہ صیہونیت شیطانی لشکر ہے۔
اس کا ہر سہولت کار اور آلہ کار انسانیت، امن اور انصاف کا دشمن ہے۔ ایران پر جارحیت مسلط کرنے اور اس کی سرپرستی کرنیوالے صرف مذمت اور مزاحمت کے حقدار ہیں۔ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں گھونپا گیا خنجر ہے۔ امریکہ کی گود میں بیٹھ کر یہ خنجر ہمیں بار بار گھونپا جارہا ہے۔ صہیونیت کا آلہ کار بنے رہنے تک امریکہ، مغرب اور عالم اسلام کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سعد رفیق نے اپنی ایک اور پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ امریکی اور مغربی پالیسی میکرز اچھی طرح جان لیں کہ اگر انہوں نے اپنی روش نہ بدلی تو چاہیے مزید کچھ وقت اور لگ جائے۔ چین اور روس کا مشترکہ بلاک، متبادل آپشن کے طور پر موجود پے۔ پہلوی خاندان کی باقیات کو ایران پر مسلط کرنے کا امریکی صیہونی منصوبہ بری طرح ناکام ہوگا۔