اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارتی سیاستدان اور میڈیا امریکی صدر ٹرمپ کی کردار کشی کرنےلگے

ممبئی(اے ون نیوز)پاک بھارت جنگ بندی، بھارتی سیاستدان اور میڈیا امریکی صدر ٹرمپ کی کردار کشی کرنےلگے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت کشیدگی میں جنگ بندی کے دعوے پربھارتی حکومت اورمیڈیا تاحال سیخ پا.

بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے اس بات کو لیکر امریکی صدر کی کردار کشی کی جا ری ہے،امریکی صدر ٹرمپ کا 10 مئی کو ایکس پوسٹ کےذریعے پاک بھارت جنگ بندی کا علان کرتے ہی بھارتی میڈیا اینکر ارناب گوسوامی نے امریکی صدر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا.

ارناب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ;’’ٹرمپ اپنا بیانیہ بیج رہا ہے، یہ شخص اسرائیل ، حماس اور روس یوکرائن کے درمیان جنگ بندی نہیں کراسکا‘‘ٹرمپ کی ریٹنگ گر رہی ہے تویہ پوائنٹ سکورننگ کر رہا ہے،
بھارتی جماعت "عام آدمی پارٹی” نے بھی سوال اٹھایا کہ امریکی صدرکا کیا کام ہے کہ وہ جنگ بندی کرائے.

راجھستان کے سابق ڈپٹی وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے ٹرمپ سے یہ سوال بھی کیا کہ وہ دہشتگردی پرخاموش کیوں ہیں۔۔۔۔؟بھارتی میڈیا میں ٹرمپ کا یہ بیان بھی چلایا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے جنگ بندی نہیں کرائی بلکہ مدد کی ہے 28 اپریل کے بعد صدر ٹرمپ کی پوزیشن بدلی اور وہ پاکستان کا سپورٹر بن گیا، ارناب گوسوامی

بھارتی میڈیا کے پرپیگنڈا کا مطابق؛” ورلڈ لیبرٹی فنانشنل پاکستان کے ساتھ کرپٹو معاہدے میں شریک ہے”ورلڈ لیبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان یہ معاہدہ 26 اپریل یعنی پہلگام واقعہ کے 4 روزبعد ہوا

بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی فیملی کے حوالے سے بھی الزام لگایاکہ کیا یہ کرپٹو معاہدے سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔۔۔؟ بھارتی میڈیا نے بغیر شواہد یہ الزام بھی عائد کیا کہ صدر ٹرمپ کے کرپٹو بزنس کو پاکستانی آرمی جنرل نے سنبھال رکھا ہے،بھارتی میڈیا کے الزام کے مطابق کور کمانڈر کے بھتیجے کا صدر ٹرمپ کو منانے یا راضی کرنے میں بڑا کردار ہے.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا مزید بدحواس ہو گیا ہے،ارناب گوسوامی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے I LOVE PAKISTAN کہنے پر انہیں پاک فوج کا کارکن کہہ دیا،ارناب گوسوامی نے یہاں تک کہا کہ صدر ٹرمپ اوراس کی فیملی کے کرپٹو معاہدے پر تحقیقات کی جائیں.

بھارتی سوشل میڈیا پرامریکی صدر کو نوبیل پرائز کےحوالے سے بھی نشانہ بنایا گیا،بھارتی سوشل میڈیا پر ان کے کارٹون بنا کر دہشتگرد کا ساتھی ظاہرکرکیا گیا،بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کو ایک مریض کے طور پر پیش کیا.

بھارتی میڈیا کےمطابق صدر ٹرمپ ایک ناکام سیاست دان ہے اور یہ شخص صدر نہیں ہونا چاہئے،
امریکی صدر نے بھارت کوبہت زیادہ ناراض کردیا ہے، امریکی صدر پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ خود لینا چاہتے ہیں مگر یہ ممکن نہیں ہے، امریکی صدر کو کچھ بھی پتہ نہیں انہیں زمینی حقائق تک معلوم نہیں اور وہ خود کو گلوبل پیس میکر ثابت کر رہا ہے،یہ کوئی آسان کام نہیں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا اعتبار کیا جائے اور اس کی کئی وجوہات ہیں.

بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کےمطابق’’مودی نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں تھا‘‘بھارتی ایکس اکاؤنٹ پر بھی ٹرمپ کے حوالے سے کہا گیا کہ ایک روز ٹرمپ کہتا ہے اس کا اسرائیل کے ایران حملے سے کوئی تعلق نہیں.

بھارتی سوشل میڈیا کے مطابق دوسرے روز امریکا کہتا ہے کہ ان کا ایران کی فضا پر مکمل کنٹرول ہے،امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میزبانی کرکے بھارت کے دعوؤں کی نفی کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button