
دوحہ(اے ون نیوز)ایران نے قطر ،بحرین ،کویت ،عراق میں امریکی اڈوں پربیلسٹک میزائل فائر کردیے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر ی دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
خیال رہےکہ قطر میں امریکی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔
عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو ’آپریشن بشارت فتح‘ کا نام دیا گیا ہے۔