اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

مریم نواز کی ہدایت پر نگہبان رمضان پیکیج کی امدادی رقوم جاری

لاہور(اے ون نیوز)رحمتوں بھرے مہینے رمضان المبارک سے قبل حقداروں کی مالی امداد کا سلسلہ شروع ہو گیا.

اے ون ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نگہبان رمضان پیکج کی امدادی رقوم جاری کر دی ہیں.

سلمی بٹ کے مطابق حقدار افراد کو نگہبان رمضان کی رقم ان کے گھروں پر مل رہی ہے، اب تک ایک لاکھ افراد نگہبان رمضان کی امدادی رقم وصول کر چکے ہیں،کوشش ہے جلد سے جلد حقداروں تک ان کا حق پہنچایا جائے.

کوشش ہے حقدار یکم سے قبل سحر و افطار کے لیے امدادی رقم سے خریداری کر سکیں،نواز شریف کی خصوصی ہدایت ہے کہ غفلت برداشت نہ کی جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button