
لاہور(اے ون نیوز)سی سی ڈی نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف 11 مقدمات کے بعد اسے آخری اور سخت وارننگ جاری کر دی.
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ٹک ٹاک رکاشف ضمیر کو وارننگ دی ہے کہ اسلحہ کی نمائش نہ کی جائے اور لوگوں سے فراڈ نہ کیا جائے،کسی پرائیویٹ گاڑی پر ریوالونگ لائٹ استعمال نہ کی جائے، پرائیویٹ گارڈز کو پولیس یونیفارم جیسی وردی نہ پہنائی جائے.
پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر جن سونے کی چینز کی نمائش کرتا تھا وہ بھی جعلی ہیں،سی سی ڈی نے بھی کاشف ضمیر کو سخت وارننگ جاری کی.
دو روز قبل کاشف ضمیر 13 گن مینوں سمیت اسلحہ کی نمائش کرتے پکڑا گیا،مقدمہ درج ہونے کے بعد معافیاں مانگتا رہا.