اہم خبریںبرطانیہپاکستانتازہ ترین

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین لندن میں شدید علیل

لندن(اے ون نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے بانی الطاف حسین علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ روز الطاف حسین کو طبیعت خراب ہونے پر لندن کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں۔

اس سے پہلےایم کیو ایم رہنما قاسم علی رضا کے مطابق اسپتال میں ڈاکٹروں نے الطاف حسین کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ تجویز کیے جن میں ‏بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی، سی ٹی اسکین، ایکسرےاور الٹرا ساؤنڈ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ملکی اوربین الاقوامی صورتحال، لندن میں متعدد مقدمات اور شدید مالی مشکلات کی وجہ سے طویل عرصے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ادویات کے علاوہ خون بھی چڑھایاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button