
لندن(اے ون نیوز) لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر بیچ سپر کنگ ایئر طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا بزنس جیٹ حادثے کا شکار ہوگیا، اتوار کی دوپہر ایک Beech B200 Super King Air بزنس جیٹ لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ سے اڑا اور فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک زوردار دھماکہ ہوا اور آسمان پر سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
طیارہ نیدرلینڈز کے شہر لیلیسٹاڈ (Lelystad) کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم پرواز کے چند لمحوں بعد ہی وہ گر کر تباہ ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق جہاز زمین سے ٹکرانے کے بعد ایک زوردار دھماکے سے پھٹ پڑا، آگ کے شعلے اور گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل میلوں دور سے دیکھے گئے۔
ایسیکس فائر سروس اور ہنگامی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔
طیارے میں کتنے افراد سوار تھے، ابھی تصدیق نہیں ہو سکی؟جانی نقصان کے حوالے سے بھی کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا،ایوی ایشن سیفٹی ایجنسیز واقعے کی مکمل تفتیش کررہی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔
https://x.com/BNONews/status/1944427205167137136