اہم خبریںتازہ ترینشوبز

پشاور میں نامناسب ویڈیوز بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

پشاور(اے ون نیوز) نامناسب ویڈیوز بنانے والا ٹک ٹاکر ماصل کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق اندرون شہر تحصیل پارک گور کھڑی میں نا مناسب ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ٹک ٹاکر ماصل کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ ٹک ٹاکر کو تھری ایم پی او کے تحت جیل منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ملزم نے اس سے قبل بھی تحصیل پارک میں متعدد نامناسب ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کیں تھیں جس پر عوامی حلقوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

پولیس اس سے قبل بھی ملزم کو منشیات، آئس، لڑائی جھگڑوں، غیر مناسب اور غیر اخلاقی ویڈیوز کے باعث گرفتار کرچکی ہے اور ملزم عادی ریکارڈ یافتہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button