اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب،فحاشی کا اڈّہ چلانے کے الزام میں 12 غیر ملکی گرفتار

جدہ(اے ون نیوز)سعودی عرب کی پولیس نے نجران میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں چھاپا مار کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث گروہ کے کارندوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 مرد اور 7 خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ گرفتاریاں نجراں ریجن پولیس کی اسپیشل ٹاسک اینڈ ڈیوٹیز فورس اور جنرل ایڈمنسٹریشن فار کمیونٹی سیکیورٹی اینڈ ہیومن ٹریفکنگ کنٹرول کی مشترکہ کارروائی میں عمل میں لائی گئیں۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں، اور بعد ازاں انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں جسم فروشی، انسانی اسمگلنگ، اور دیگر غیر اخلاقی جرائم کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں جس میں سزائے موت بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button