اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جس کا اطلاق 18 جولائی دوپہر 3:20 بجے سے ہوا اور یہ پابندی 24 اگست صبح 4:59 بجے تک برقرار رہے گی۔

یہ بندش ابتدائی طور پر 23 اپریل کو نافذ کی گئی تھی۔

بھارتی رجسٹرڈ طیارے، بھارتی ایئرلائنز کے زیر استعمال طیارے، اور بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی و سول طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کیا ہے۔

اس اقدام کی وجہ پاک بھارت کشیدگی بتائی گئی ہے، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی ہو چکی ہے۔

یہ پابندی بھارتی ایئرلائنز کے لیے نہ صرف لاگت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے بلکہ پروازوں کے دورانیے پر بھی اثر ڈال رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button