اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ہنگو پولیس کا آپریشن ، 9 دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او اور ایس ایچ او زخمی

ہنگو(اے ون ٹی وی نیوز)ہنگو میں پولیس اور ٹل سکاؤٹس نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈی پی او محمد خالد اور ایس ایچ او نبی خان زخمی ہو گئے، جبکہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آپریشن زرگیری، شناوڑی اور گردونواح کے علاقوں میں کیا گیا، جہاں دہشت گردوں نے مسجد اور پہاڑوں میں پناہ لی ہوئی تھی،ڈی پی او خالد خان کو چار گولیاں لگیں، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او نبی خان کو معمولی زخم آئے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے تصدیق کی ہے کہ ڈی پی او کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔

یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی اور پولیس حکام کے مطابق علاقے میں کلیئرنس تک آپریشن جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button