اہم خبریںتازہ ترینکھیل

پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی20 میں شکست، دو ناپسندیدہ ریکارڈ قائم

میرپور (اے ون ٹی وی نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے شکست کھائی اور دو ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

اتوار کو میرپور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو جلد ہی نقصان دہ ثابت ہوا۔ قومی ٹیم صرف 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جو بنگلادیش کے خلاف ٹی20 میچوں میں پاکستان کا سب سے کم اسکور ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی۔ کوئی بھی بیٹر کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔ اس سے پہلے پاکستان نے 2021 میں بنگلادیش کے خلاف میرپور میں 127 رنز بنائے تھے، جو اس وقت تک سب سے کم اسکور تھا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان ٹیم بنگلادیش کے خلاف ٹی20 میچ میں مکمل طور پر آؤٹ ہوئی۔ اس سے قبل پاکستان نے کبھی بنگلادیش کے خلاف ٹی20 میچ میں تمام 10 وکٹیں نہیں گنوائی تھیں۔

جواب میں میزبان بنگلادیش نے پر اعتماد انداز میں ہدف حاصل کیا اور صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کیا۔ پاکستانی بولنگ اٹیک بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button