اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

کیپٹن (ر) صفدر کا انکشاف: "پہلے نظریئے کی گاڑی چلاتا تھا، اب مریم کی گاڑی چلانے والے بہت ہیں”

لاہور (اے ون ٹی وی نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے حالیہ ویڈیو انٹرویو میں سیاسی تبدیلیوں اور مریم نواز سے متعلق تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں پہلے ایک لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا، اب مریم کی گاڑی چلانے والے بہت سارے ہیں۔”

یوٹیوب چینل "ہل ٹاکس” کو دیے گئے انٹرویو میں کیپٹن (ر) صفدر نے کھل کر گفتگو کی۔ سینئر صحافی اعزاز سید کے مطابق، یہ گفتگو ایک طرح سے سیاسی منظرنامے میں نئی بحث چھیڑنے کا باعث بنی ہے۔ صفدر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی نواز شریف کے بیانیے اور "ووٹ کو عزت دو” جیسے نظریے کے ساتھ کھڑے تھے اور اسی بنیاد پر انہوں نے گرفتاریاں بھی دیں، لیکن موجودہ حالات میں وہ سیاسی منظر سے غیر حاضر دکھائی دیتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ "آپ ماضی میں مریم نواز کی گاڑی چلاتے تھے، اب کیوں نہیں؟” جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، "اب مریم کی گاڑی چلانے والے کافی لوگ ہیں۔”
یہ بیان سیاسی حلقوں میں اس تاثر کو تقویت دیتا ہے کہ کیپٹن صفدر شاید مسلم لیگ (ن) کی موجودہ قیادت، خاص طور پر مریم نواز کے طرز سیاست یا ٹیم سے خوش نہیں۔

اعزاز سید کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر ایک مخلص اور سادہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ سابق خاتون اول کلثوم نواز کے ساتھ قید بھی کاٹ چکے ہیں اور نواز شریف کے ہر سیاسی قدم پر ان کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ تاہم، انہوں نے ماضی میں وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف بھی کھل کر تنقید کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button