اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین نیب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے ترجمان نیب کی وضاحت

اسلام آباد(اے ون نیوز) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے ترجمان نیب نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا ٹوئٹر اور فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نذیر احمد سے منسوب تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعلی ہیں، میڈیا اور عوام ان جعلی اکاؤنٹس کی پیروی نہ کریں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button