اہم خبریںتازہ تریندنیا

روس کا مسافر طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر کر تباہ

ماسکو (اے ون نیوز) روس کے مشرقی علاقے میں مسافر بردار طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر گر گیا، حادثے میں پانچ بچوں سمیت 49 افراد ہلاک ہو گئے۔

علاقائی گورنر ویسلی اورلوف کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سائبیریا کی انگارا ایئرلائن کی ملکیت تھا، جس میں 43 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ پرواز کا رخ چین کی سرحد کے قریب واقع امور ریجن کے شہر ٹِنڈا کی جانب تھا۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق اے این-24 ماڈل کا یہ طیارہ پرواز کے دوران اچانک ریڈار سے غائب ہو گیا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے بھی اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارے کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے بعد اس کا ملبہ ٹنڈا سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پہاڑی علاقے میں ملا۔

روس کی سرکاری خبر ایجنسی "طاس” کے مطابق حادثے میں کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچ سکا۔ یہ واقعہ روس میں حالیہ برسوں کا بدترین ہوابازی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button