اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کا انکشاف، مقتولہ کے سسر کا تہلکہ خیز بیان سامنے آ گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) – راولپنڈی میں ایک شادی شدہ خاتون کے مبینہ غیرت کے نام پر قتل کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے، جب مقتولہ کے نکاح کی دستاویزات اور سسر کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آ گیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون نے 12 جولائی کو مظفرآباد میں عثمان نامی شخص سے اپنی مرضی سے نکاح کیا تھا اور عدالت میں تحفظ کے لیے درخواست بھی دائر کی تھی۔ خاتون نے اپنے عدالتی بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے پہلے شوہر سے زبانی طلاق لے چکی ہے اور اپنی مرضی سے عثمان کے ساتھ نکاح کر رہی ہے۔

نکاح کی دستاویزات اور عدالتی بیان
خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظفرآباد کے روبرو بیان دیا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے، والد وفات پا چکے ہیں اور والدہ کی دوسری شادی ہو چکی ہے۔اس صورتحال میں خاتون نے عثمان سے نکاح کیا اور قانونی تحفظ کی درخواست کی۔

سسر کا ویڈیو بیان
مقتولہ کے سسر محمد الیاس جو عثمان کے والد ہیں، نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کا بیٹا پیرودھائی میں ایک ورکشاپ پر مزدوری کرتا ہے اور مشکل حالات میں گزر بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عدالت میں بیانات جمع کروائے اور لڑکی کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی۔

محمد الیاس کے مطابق نکاح کے چار دن بعد دس افراد ان کے گھر میں اسلحے کے ساتھ گھس آئے اور دھمکیاں دیں کہ وہ لڑکی کو لے کر جائیں گے۔ انہوں نے خوف کے باعث لڑکی کو اس کے خاندان کے حوالے کر دیا۔ بعد ازاں دو دن بعد خبر ملی کہ لڑکی قتل ہو گئی ہے۔

پولیس کارروائی اور تحفظ کی اپیل
محمد الیاس نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے عثمان کو ازخود پولیس کے حوالے کر دیا تاکہ اسے کسی جھوٹے الزام سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اور ان کا خاندان خوفزدہ ہیں اور حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button