اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اربعین زیارات: زمینی سفر پر پابندی، زائرین صرف فضائی راستے سے ایران و عراق جا سکیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) – حکومتِ پاکستان نے اربعین کے موقع پر زائرین کے لیے ایران اور عراق کے زمینی راستے سے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ زائرین کو اب صرف فضائی راستے سے زیارات کے لیے جانے کی اجازت ہوگی۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یہ اقدام عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے مفاد میں اٹھایا گیا ہے۔ اس فیصلے میں وزارتِ خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کی گئی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر زائرین کی سہولت کے لیے فضائی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد باآسانی زیارات پر جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت زائرین کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور فضائی سفر کے ذریعے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button