
دبئی (اے ون نیوز) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی بھی مشکلات کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں یوٹیوبر کی ویڈیو بھی سامنےآگئی۔
ایمان کے بھائی عون نے کہا ہے کہ ایمان پر سوشل میڈیا پر آںے کے حوالے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اب اس حوالے سے رجب بٹ نے حالیہ ویڈیو میں عون کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ یہ میرا اور میری بیوی کا مسئلہ ہے، جب تک وہ میری بیوی ہے آپ نے اس کو ٹک ٹاک پر نہیں لے کر آنا لیکن آپ کی حرکتیں ایسی نہیں کہ وہ میری بیوی رہے۔
کچھ باتیں ضروری ہیں جو واضح کرنا چاہتا ہوں کیونکہ خاموشی بعض اوقات قصوروار ٹھہرا دیتی ہے۔ آپ بھائی بنیں سانپ نہ بنیں،پہلی بات تو یہ کہ میں یہ معاملہ انٹرنیٹ پر ڈسکس کرنے کے حق میں نہیں تھا لیکن خاموشی گنہگار ثابت کرتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایمان میری بیوی ہے اگر وہ مجھ سے ناراض ہے تو میں منا لوں گا وہ میری ٹینشن ہے۔ میں کسی طرح اس کا ویزہ لگاؤں یا خود پاکستان جاؤں، ہم اس مسئلے کو حل کر لیں گے کسی اور کا بولنا نہیں بنتا۔ ایمان سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر وہ مسئلہ حل کرنا چاہے تو ہم کر لیں گے اور اگر نہ چاہے تو چیزیں بربادی کی طرف جائیں گی۔
رجب بٹ نے بتایا کہ ایمان نے اپنے ہاتھوں سے ویزہ اپلائی کیا تھا لیکن ریجیکشن لگ گئی اور پیسے ضائع ہو گئے، خیر ہے ، کوئی بات نہیں، وہ میری ذمہ داری ہے، وہ مجھ سے ناراض ہے تو ہم حل کرلیں گے، کسی اور بولنا نہیں بنتا۔ جب ایمان بیمار تھی اور آپ نے اُس کی ہسپتال کی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی، تب بھی میں نے کہا تھا کہ ایسا نہ کرو لوگ مذاق بناتے ہیں۔
اُس وقت بھی میں نے صبر کیا۔ وہ میرے ولاگ میں نہیں آتی تو آپ نے بھی اس کو کانٹینٹ نہیں بنانا جس کے جواب میں آپ نے کہا تھا آئندہ ایسا نہیں ہو گا لیکن پھر بھی آپ نے اُس کی پری برتھ ڈے کی ویڈیوز پوسٹ کیں، جس سے ہمیں عوامی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔