اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

راولپنڈی(اے ون نیوز)بانی پی ٹی آئی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید ورائچ نے بانی پی ٹی آئی کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا ،سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاآپ جیل ٹرائل پر ہیں یہاں بات نہیں کر سکتے۔

بانی پی ٹی آ ئی نے جواب دیامجھے عدالت نے صحافیوں سے بات کرنے کی اجازت دی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاہمیں عدالت کی جانب سے ایسا کوئی حکم نہیں ملا،آپ دوبارہ فاضل جج سے رجوع کریں۔

عمران خان نے کہامیں آپ کی کوئی بات نہیں سنوں گا، مجھے بات کرنے دیں۔

جیل انتظامیہ نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button