اہم خبریںتازہ ترینتجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی،فی تولہ 4 لاکھ سے نیچے آگیا

کراچی(اے ون نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ہو گئی، کافی عرصے بعد 4 لاکھ روپے تولہ سے نیچے آ گیا۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کم ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 109 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 764 ڈالر پر آگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button