اہم خبریںتازہ ترینشوبز

’جو ڈر گیا وہ مرگیا‘ سلمان خان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

ممبئی (اے ون نیوز) بھارت میں طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے دوران سپر سٹار سلمان خان کی جم میں لی گئی تصاویر اور ذومعنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان خان نے اپنی جم میں لی گئی تصاویر شیئر کیں ان تصاویر میں سلمان خان کو سفید تولیہ سر پر رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں درج تھا کہ سلمان خان ڈر گیا، جو ڈر گیا وہ مر گیا‘۔ اس ذومعنی پوسٹ پر چند ہی گھنٹوں میں کئی ہزار تبصرے کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی ممبئی میں ‘سلم ری ہیبیلی ٹیشن اتھارٹی’ (SRA) کی جانب سے منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے تھے۔

اس ویڈیو میں سلمان خان کو ان کے دبنگ اسٹائل کے بجائے کمزور ، بیمار اور تھکا تھکا سا دیکھا گیا تھاجس نے مداحوں کی تشویش بڑھادی تھی۔

https://x.com/BeingSalmanKhan/status/2080756950292451478

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button