اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کا فتح-4 ‘کروز میزائل’ کے توسیع شدہ ورژن کا تجربہ کامیاب

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4 ‘کروز میزائل’ کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، جدید ترین ایوی اونکس اور نیویگیشن سسٹم سے لیس یہ میزائل سسٹم طویل فاصلے تک دشمن کے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی سسٹمز کے تکنیکی پیرامیٹرز، بشمول ہدف پر نشانہ باندھنے کی درستی اور دفاعی نظام سے بچ نکلنے کی صلاحیت کی توثیق کی گئی۔

اس اہم پیش رفت اور کامیاب فائرنگ کے موقع پر پاک فوج کے اعلیٰ حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح-4 کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور تمام متعلقہ ٹیموں کی اعلیٰ صلاحیتوں، لگن اور مسلسل محنت کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button