اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ

اسلام آباد (اے ون نیوز) مالی سال 2025-26 کے اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ کر 62 لاکھ ہو گئی ہے۔

اقتصادی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں خچروں کی تعداد 2 لاکھ جبکہ گھوڑوں کی تعداد گزشتہ سال کی طرح 4 لاکھ برقرار رہی۔ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال 4 کروڑ 77 لاکھ تھی۔ اس طرح ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 14 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تعداد کے لحاظ سے بکریاں ملک کا سب سے بڑا مویشی اثاثہ ہیں، جن کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ ریکارڈ کی گئی، جس میں گزشتہ سال کی نسبت 22 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ رہی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 لاکھ زیادہ ہے۔ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

اقتصادی سروے کے یہ اعداد و شمار ملک میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی مسلسل ترقی اور مویشیوں کی تعداد میں مجموعی اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button