اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

مزمل کریم پراچہ انتقال کر گئے، 10 کروڑ روپے کی گاڑی نمبر پلیٹ خرید کر شہرت پائی

لاہور (اے ون ٹی وی نیوز) پاکستان کے معروف بزنس مین اور ڈائریکٹر ایم کے لائنز، مزمل کریم پراچہ، دبئی میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ چند ماہ قبل وہ 10 کروڑ روپے میں گاڑی کا خصوصی نمبر اے 1 خرید کر سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے تھے۔

مزمل کریم پراچہ 4 اگست 1993 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل سندھ حکومت کی جانب سے منعقدہ پریمیئم نمبر پلیٹ نیلامی میں حصہ لیا تھا، جس میں انہوں نے سب سے مہنگا نمبر خرید کر خبروں کی زینت بنے۔

مرحوم کو مہنگی گاڑیوں کا شوق تھا اور ان کے پاس دنیا کی نایاب اور جدید گاڑیوں کا وسیع کلیکشن موجود تھا۔ وہ ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اور ٹیک اسٹارٹ اپس کے شعبوں میں سرگرم اور کامیاب کاروباری شخصیت تھے۔

ان کی ڈیجیٹل وژن اور کاروباری مہارت نے انہیں پاکستان کی ٹیک انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ستارہ بنایا۔ مزمل کریم پراچہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کئی ماہ سے دبئی میں زیر علاج تھے۔

یاد رہے کہ سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی میں منعقد ہونے والی اس نیلامی میں 40 نمبر پلیٹس کے ذریعے 67 کروڑ 54 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی تھی، جن میں مزمل کریم پراچہ کا 10 کروڑ روپے والا نمبر سب سے مہنگا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button