اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

9 مئی کیس: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی گرفتار

مظفرآباد(اے ون نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے بھمبر کے علاقے سماہنی سے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عبدالقیوم نیازی کے خلاف 9 مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے، جس کے بعد انہیں جنڈی چونترہ کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وہ ایک روزہ دورے پر سماہنی آئے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی نے 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے 13ویں وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button