
اسلام آباد(اے ون نیوز)فیفا کی طرف سے معطلی ختم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کو خوشخبری مل گئی۔
پاکستان ٹیم سعودی عرب میں شیڈول ایشین کپ کوالیفائرز2027 کے دوران ایکشن میں نظر آئے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کےمطابق ٹیم پاکستان ایشیائی ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے سعودی عرب کا سفر کرے گی۔
گروپ ای میں پاکستان سمیت شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ایونٹ میں پاکستان 25 مارچ کو شام کیخلاف میچ الاحساء سعودی عرب میں کھیلے گی۔