اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر

اسلام آباد(اے ون نیوز)قومی احتساب بیورو نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر کردی.

قومی احتساب بیورو کے مطابق ’’ملک ریاض پراپرٹیزکی نیب نیلامی 7 اگست 2025ء نیب راولپنڈی آفس، جی سکس ون اسلام آباد میں ہوگی‘‘.

جن جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے ان میں’’بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس Il پلاٹ نمبر 7-D پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن، فیز II، راولپنڈی شامل‘‘نیلامی میں پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن، فیز II، راولپنڈی پر بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس بھی شامل ہے.

نیب کے مطابق روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد۔ بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس، بحریہ ٹاؤن، اسلام آباد بھی نیلام ہونگی.

پلاٹ نمبر 984-براڈ-اے بحریہ ٹاؤن، فیز-1V، راولپنڈی پر ایرینا سینما کو بھی نیلام کیا جائیگا، بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اکیڈمی (اسکول بلڈنگ)، اسٹریٹ جیسمین اور سلور اوکس روڈ صفر ولاز I، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی بھی نیلام ہونگی.

پلاٹ نمبر 27 پر سفاری کلب، فیز سفاری ولاز، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی کو بھی نیلام کیا جائیگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button