اہم خبریںتازہ تریندنیا

فرانس اور اٹلی نے ایران سے مدد مانگ لی

تہران(اے ون نیوز)فرانس اور اٹلی نے اپنے بحری جہاز آبنائے ہُرمز سے بحفاظت گزارنے کے لیے ایرانی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔

اخبار فائنانشل ٹائمز کے مطابق فرانس سمیت یورپی ملک ایرانی حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں تا کہ ان کے بحری جہاز آبنائے ہُرمز سے بحفاظت گزرنے کی ضمانت دی جا سکے۔

خبروں کے مطابق یورپی ممالک جنگ کو مزید پھیلائے بغیر توانائی کی سپلائی بحال کرنا چاہتے ہیں۔

فی الحال اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ ایران سے مذاکرات آگے بڑھیں گے یا ایران بحری جہازوں کے گزرنے کے مسئلے پر بات کرنے پر آمادہ ہوگا۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ آبنائے ہُرمز سے اپنے بحری جہازوں کو گزارنے کے لیے ایران سے براہ راست بات نہیں کر رہا۔

دوسری جانب ایران نے ترکیہ کے بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔

ترکیہ کے ٹرانسپورٹ منسٹر عبدالقادر اورال اوگلو نے بتایا کہ ترکیہ کے 15 بحری جہاز اس وقت خطے میں موجود ہیں۔ ایران نے ان میں سے ایک جہاز کو گزرنے کی اجازت دی، وہ جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button