اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

کوئٹہ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

بروری روڈ کے قریب باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

وزیر صحت بلوچستان بخت محمدکاکڑنے ہسپتال میں مریضوں کے عیادت کی، انہوں نے کہا جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، متاثرین کیلئے فوری اور بہتر علاج معالجے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے کہا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کاباعث ہے،تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button