اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لیہ،المناک حادثے میں3سگے بھائی جاں بحق

چوک سرور شہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چوک سرور شہید کے نواحی علاقے پیرجگی شریف میں ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہارگئے ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب نوجوانوں کا تعلق پیر جگی کے نواحی علاقے چھتے والا سے ہے تینوں سگے بھائیوں عبداللہ ،احد اور ابوبکر ولد غلام عباس کی نعشیں گھر پہنچنے پر علاقہ میں قیامت صغریٰ کا منظر


نوجوانوں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں مقامی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لےکر تحصیل ہسپتال منتقل کردیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد موقع پر ہسپتال پہنچ گئے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا

تحصیل چوک سرور شہید رات گئے ٹریفک حادثہ نور شاہ طلائی کے نزدیک کار سوار فیملی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی ریسکیو ذرائع حادثہ کے باعث ایک شخص جانبحق جبکہ تین خواتین زخمی جانبحق ہونے والے کی شناخت زیب گل پٹواری کے نام سے ہوئی جو محکمہ مال لیہ کے پٹواری ہیں حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا ریسکیو نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس کے مطابق متعلقہ فیملی ملتان سے لیہ واپس گھر جا رہی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button