اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

گوگل ایڈسینس کیا ہے؟اور اس سے ڈالرز کیسے کماتے ہیں؟

لندن(اے ون نیوز) اگر آپ گوگل ایڈسینس کےبارے میں جاننے کیلئے ریسرچ کررہے ہیں تو آج آپکی ریسرچ ختم ہوئی کیونکہ اس تھریڈ میں آپکو مکمل انفارمیشن مل جائے گی کہ گوگل ایڈسینس کیاہے اور اسکا کیا فائدہ ہےیا یہ بنتا کیسے ہے اور کیوں بنانا ضروری ہے؟گوگل ایڈسینس اصل میں گوگل ڈاٹ کام والوں کا ایک ایڈ نیٹ ورک ہے جس کے ذریعے یہ کنٹینٹ کرئیٹرز کو ایڈز فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی ویب سائٹ یا یوٹیوب یا موبائل ایپ کے ذریعے ارننگ کرسکیںاگر آپ نے بلاگنگ کا نام سنا ہے تو آپ نے یہ بھی ضرور سن رکھا ہوگا کہ گوگل ایڈسینس کے ذریعے ہم بلاگنگ سے ماہانہ ہزاروں ڈالرز کماتے ہیں تو اصل میں گوگل ایڈسینس ایک اشتہار فراہم کرنے والی ویب سائٹ ہے جو کہ مختلف بلاگرز ، یوٹیوبرز کوا±ن کے بلاگز یا ویڈیوز پر اشتہار لگا کر ارننگ کرنے کی سہولت فراہم کرتاہے۔

گوگل ایڈسینس کیسے بنتا ہے؟
گوگل ایڈسینس بنانے کیلئے سب سے پہلے تو آپکے پاس بلاگ یا یوٹیوب چینل یا پھر موبائل ایپ کا ہونا ضروری ہے اس کے بعد ہی آپ گوگل ایڈسینس بنا سکتے ہیں اوراس سے ارننگ کرسکتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ بلاگ بناتے ہیں تو اس کیلئے سب سے پہلے تو آپ ڈاٹ کام ڈومین اور ہوسٹنگ خریدیں اور پھر ورڈپریس میں اپنا بلاگ بنائیں اور پھر اس پر آپ کم سے کم 25 سے 30 آرٹیکلز لکھیں اور پوسٹ کریں اسکے بعد آپ اپنے بلاگ کو گوگل ویب ماسٹر ٹولز یعنی گوگل سرچ کنسول میں شامل کریں تاکہ آپکا بلاگ گوگل کے سرچ انجن میں آسکے اور اسکے بعد آپ گوگل ایڈسینس کیلئے اپنے بلاگ کے ذریعے اپلائی کرسکتے ہیں،گوگل ایڈسینس اپلائی کرتے وقت آپ نے ایک بات کا خاص خیال رکھنا ہے کہ اپنا اصل شناختی کارڈ والا نام دینا ہے اور اپنا اصل ایڈریس دینا ہے کیونکہ گوگل ایڈسینس کی ویریفیکیشن کیلئے گوگل پِن آتی ہے تو جو ایڈریس آپ ایڈسینس میں لکھتے ہیں وہ گوگل پِن کا لیٹر آپ کے ا±س ایڈریس پر جاتا ہے تو اس لئے ایڈریس لکھنے میں غلطی مت کریے گا۔

گوگل ایڈسینس پن کیا ہے؟
گوگل ایڈسینس اصل میں آپکے ایڈریس کو ویریفائی کرنے کیلئے گوگل ایڈسینس والے ایک لیٹر بذریعہ ڈاک آپ کے اس ایڈریس پر بھیجتے ہیں جوکہ آپ نے گوگل ایڈسینس میں لکھا ہوتا ہے اور یہ تب جاری کی جاتی ہے جب آپکے گوگل ایڈسینس میں 10 ڈالرز ارننگ ہوجاتی ہے تب یہ آٹومیٹک وہاں سے آپکے ایڈریس پر بذریعہ ڈاک بھیج دیا جاتا ہے اس لئے گوگل ایڈسینس میں ایڈریس اپنا اصل لکھنا ہوگاگوگل ایڈسینس پن آپکواپنا اصل ایڈریس دینا ہوتا ہے تاکہ بعد میں ویریفیکیشن کے وقت آپکو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

گوگل ایڈسینس کتنی ارننگ دیتا ہے؟
دیکھیں گوگل ایڈسینس پاکستان میں کم سے کم آپکو 100 ڈالرز ماہانہ ارننگ دیتا ہے یعنی آپ اگر گوگل ایڈسینس سے ارننگ لینا چاہتے ہیں تو آپکو ہر ماہکم سے کم 100 کمانے ہونگے باقی اس سے زیادہ جتنے بھی کمائیں وہ آپ کو ہر ماہ ملنے ہی ملنے ہیں لیکن ارننگ وصول کرنے کیلئے کم سے کم 100 ڈالرز کا ہونا لازمی ہے۔

گوگل ایڈسینس کب ارننگ دیتا ہے ؟
دیکھیں گوگل ایڈسینس ہر ماہ کی 21 اور 22 تاریخ کو ارننگ دیتا ہے کچھ لوگوں کو 21 کو مل جاتی ہے اور کچھ کو 22 تاریخ کو مل جاتی ہے۔

گوگل ایڈسینس ارننگ کیسے دیتا ہے؟
گوگل ایڈسینس آپکو ارننگ آپکے بنک اکاونٹ میں دیتا ہے پہلے پاکستان میں گوگل ایڈسینس کی ارننگ ویسٹرن یونین کے ذریعے بھی لیتے تھے خیر اب نئے گوگل ایڈسینس اکاونٹس میں ویسٹرن یونین کی آپشن ہی ختم کردی گئی ہے اب آپ اپنی کمائی ڈائریکٹ اپنے پاکستانی بنک اکاونٹ میں ہی حاصل کرسکتے ہیں۔کچھ لوگوں کے پاس ابھی بھی پ±رانے ویسٹرن یونین والے ایڈسینس موجود ہیں تو وہ اپنی کمائی ویسٹرن یونین کے ذریعے بھی لے رہے ہیںویسٹرن یونین والے اکاونٹ کا یہ فائدہ ہے کہ اس میں اوپر سے ٹیکس نہیں کٹ ہوتاجتنے ڈالرز آتے ہیں اتنے پاکستانی کرنسی میں کنورٹ کرکے مل جاتے ہیں لیکن بنک اکاونٹ میں ارننگ آنے پر آپ کے کچھ پیسے ٹیکس کی صورت میں کٹ ہوجاتے ہیں۔

ایک جی میل پر کتنے ایڈسینس اکاونٹ بن سکتے ہیں؟
ایک جی میل اکاونٹ پر آپ ایک ہی گوگل ایڈسینس بنا سکتے ہیں اور اگر آپ نے ایک سےزیادہ گوگل ایڈسینس بنانے ہیں تو آپ کو ہر بار ایک نئی جی میل آئی ڈی کا استعمال کرنا ہوگا۔

ایک شناختی کارڈ پر کتنے گوگل ایڈسینس بن سکتے ہیں؟
ایک شخص کے شناختی کارڈ پر ایک ہی گوگل ایڈسینس ویریفائی ہوتا ہے اور اگر آپ ایک سے زیادہ گوگل ایڈسینس پر ایک ہی شناختی کارڈاستعمال کرتے ہیںتو آپکے اکاونٹس بند ہونے کا خطرہ ہے اس لئے یہ غلطی ہرگز مت کریں۔

ایک ایڈریس پر کتنے ایڈسینس بن سکتے ہیں؟
دیکھیں ایک ایڈریس پر ایک سے زیادہ ایڈسینس اپروول کرواسکتے ہیں لیکن ہر دفعہ ایڈریس لکھنے میں فرق ہونا چاہیے یعنی ایڈریس تو وہی ہو لیکن اس کو لکھنے کا انداز تبدیل کرنا ہوگاکچھ الفاظ کو آگے پیچھے کر لیا کریں پھر کوئی بھی مسئلہ نہیں ہوگا۔

ایک موبائل نمبر پر کتنے ایڈسینس بن سکتے ہیں؟
ایک موبائل نمبر پر ایک ہی گوگل ایڈسینس بنتا ہے دوبارہ اگر آپ وہی موبائل نمبر کسی دوسرے ایڈسینس میں استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اپروول نہیں ملے گی اسلئے ہر ایڈسینس کیلئے الگ الگ موبائل نمبر استعمال کریں تاکہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے امید ہے آپکو گوگل ایڈسینس کے بارے میں مکمل انفارمیشن مل گئی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button