اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12بجے تک ہوگا اور یہ فیصلہ جیل اطراف میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کی ہدایت کی گئی ہے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنےکیلئے جیل کے اندر ہنگامی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔