ننکانہ کے علاقے میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی آغا علی حیدر بجلی چوری کرتے پکڑا گیا ۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ریجن بھر میں انسداد بجلی چوری مہم بلا تفریق جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ڈی او سید والا حسان احمد کی زیر قیادت لیسکو ٹیم نے نواحی گاؤں کوٹھی شریف خان میں چیکنگ آپریشن کیا،
دوران چیکنگ سابق رکن پنجاب اسمبلی آغا علی حیدر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، آغا علی حیدر اور ان کے دو بھائی لیسکو کی لائٹ ٹرانسمیشن لائنز سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ ملزمان چوری کی بجلی گھر کو سپلائی کر رہے تھے،
لیسکو حکام کی جانب سے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کے دوران ملزمان کی جانب سے شدید مزاحمت بھی کی گئی تاہم کنکشن منقطع کردیا گیا،
لیسکو حکام کی جانب سے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کرادی گئی ہے۔