لاہور(اے ون نیوز)ائیرسیال کے طیارے میں دوران پرواز آگ کا الارم بج اٹھا ۔
تفصیلات کے مطابق پرواز پی ایف 736 نے لاہور سے مسقط کیلئے اڑان بھری تو کاک پٹ میں الارم بج اٹھے ،طیارے کے کپتان کا فوری کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اورطیارے کو بحفاظت واپس لاہور ائیر پورٹ اتار لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق طیارے میں آگ کے الارم بجے کی وجہ تلاش کی جارہی ہے ،اے 320 طیارے میں اڑھائی سو سے زائد مسافر سوار تھے۔