لاہور(اے ون نیوز)پاکستان استحکام پارٹی کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جو اپنی بہنوں کے لیے کہتا تھا وہ میں یہاں بتا بھی نہیں سکتا ،ہم سے زیادہ اس کو کوئی نہیں جانتا ، نئی جنریشن کو خراب کیا جارہا ہے ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علیم خان نے کہا ساڑے تین سال بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں ساتھ کیوں نہیں ملے ، اس کو گھر والی نے کہا تھا یہ بچے منحوس ہیں ، جو اپنی اولاد کا نہیں وہ آپ عوام کا کیسے ہو سکتا ہے ، جس جس شحص نے اس کا ساتھ دیا اس کو ڈسا گیا ، ان لوگوں کے ساتھ زیادتی کی گئی جنہوں نے نئے پاکستان کے لیے محنت کی ۔
میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا اگر عثمان بزدار ایماندار ہے تو ان کو شوکت خانم کا انچارج لگا دے ، میری ان باتوں کی وجہ سے مجھے جیل میں ڈال دیا گیا ، پنجاب اور کے پی میں ایسا وزیراعلی لگا دیا جنہوں نے جمعہ بازار لگا دیا ،آج سے دس بارہ سال قبل ایک جماعت میں نیک نیتی سے شمولیت اختیارکی ، ہم نے نئے پاکستان کے لیے دن رات ایک کیا تھا ۔