اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

سردار علی امین خان گنڈاپور کا ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے اپنی جیب سے دینے کا اعلان

پشاور (اے ون نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم ہمارا فخر اور ہماری شان ہے، انھوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں علی امین کا کہنا تھا کہ ہم عوامی خزانے کے امین ہیں عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کریں گے، اس لیے میں ارشد ندیم کے لیے اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button