اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاوس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

اسلام آباد(اے ون نیوز)5 اکتوبر 2024 کو احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں داخل ہونے والے علی امین گنڈا پور کے اچانک منظر عام سے غائب ہونے کی حقیقت آشکار۔

کے پی ہاوس میں داخلے اور نکلنےکی خصوصی فوٹیج اور علی امین کے بھائی فیصل امین کی آڈیو کال منظر عام پر آ گئی۔

اے ون ٹی وی کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ ہاوس اسلام آباد کی خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج میں علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا ہاوس کے گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے،علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاوس میں کالی شلوار قمیض میں داخل ہوئے،علی امین گنڈا پور لباس تبدیل کر کے دوسرے رنگ کے سول کپڑوں میں بمعہ سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے ساتھ خیبر پختونخوا ہاوس سے روانہ ہو گئے۔

دیکھا جا سکتا ہے کہ کے پی کے وزیر اعلی اپنی مرضی سے اپنے حفاظتی اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاو¿س سے باہر جا رہے ہیں اِن نہ جھٹلائے جا سکنے والی تصاویر سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کے علی امین گنڈا پور مظاہرین کو خود اپنی مرضی سے چھوڑ کر غائب ہو گئے جبکہ دوسری طرف اس خبر سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے چند عناصر عوام کی آنکھوں میں جھوٹ بول بول کر دھول جھونک رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button