اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

علی امین گنڈاپور کو لینے گاڑی پہنچ گئی، مظاہرین نے کہیں بھی جانے سے روک دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو احتجاج سے کہیں بھی جانے سے روک دیا۔

خیبرپختونخوا سے آنے والا پی ٹی آئی کا قافلہ 7th ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے موجود ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو لینے کیلئے گاڑی پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکو کسی ضروری کام سے کہیں جانا ہے تاہم مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہیں جانے سے روک دیا۔

کارکنان ڈی چوک کے نعرے لگارہے اور علی امین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس بار آپ کو بھاگنے نہیں دینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button