لاہور(اے ون نیوز)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو نئے مقدمہ میں گرفتارکر لیا گیا،عدالت نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔
عدالت نے ہی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوا دیا ،عدالت نے ملزمہ کو 14 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ،عالیہ حمزہ کی جانب سے پرویز اقبال ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
وکیل نے کہاملزمہ نو ماہ سے جیل میں ہے اب اس کی ضمانت ہوئی تو نئے مقدمہ میں ڈال دیا،ملزمہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جایے استدعا، پولیس نے عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی ۔
پولیس نے عالیہ حمزہ کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کی،تفتیشی افسر نے کہا سابق ایم این اے عالیہ حمزہ تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ملوث پائی گئی ، ملزمہ عالیہ حمزہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے چاہتے ہیں ،ملزم سے تھانہ شادمان کے مقدمہ نمبر 768/23 میں تفتیش کی گئی
پہلے تفتیشی افسر نے عالیہ حمزہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت لی تھی
۔
ملزمہ عالیہ حمزہ جو مئی کو تھانہ شادمان جلانے میں ملوث ہے،ملزمہ بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے مین ملوث ہے۔