اسلام آباد(اے ون نیوز)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو گزشتہ دنوں اداروں کے خلاف اکسانے اور نفرت پھیلانے کےکیس میں اسلام آباد پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب حوالات میں ہاتھ باندھے کھڑے ہوئے ہیں۔
اے میرے دیس کے لوگو، شکایت کیوں نہیں کرتے؟ 💔 pic.twitter.com/YqzxujVu9O
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) March 1, 2023
واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تھانہ رمنا کے تفتیشی افسر، پراسیکیوٹر اور امجد شعیب کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی،پراسیکیوشن کی جانب سے امجد شعیب کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
تاہم عدالت نے امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔