اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بھارت سے آنے والی خاتون ‘انجو’ نے اسلام قبول کرکے نصر اللہ سے شادی کر لی

اپر دیر (اے ون نیوز )بھارت سے پاکستان آنے والی 35 سالہ خاتون ’ انجو ‘ نے اسلام قبول کرتے ہوئے نصراللہ سے شادی کر لی ہے ۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ35 سالہ انجو نے دیر کے رہائشی نصراللہ سے کورٹ میرج کر لی ہے ، جس کے بعد اس نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام ” فاطمہ “ رکھ لیا ہے ۔بھارتی لڑکی اب بھی پولیس کے پاس ہے اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔دہلی سے آنے والی انجو نے سول کورٹ دیر کی عدالت میں شادی کی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی لڑکی کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آ یاتھا جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں بالکل ٹھیک ہے اور دو سے تین دن میں واپس دہلی بھی آجائے گی ، اس لیے اس کے گھر والوں کو پریشان نہ کیا جائے ، جو بھی بات کرنی ہے سیدھا اس سے ہی رابطہ کیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button