صدرمملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھاکہ پاکستان کوایسی ریاست نہ بنائیں جہاں بلا خوف وخطر انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی چھیننے، مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کارروائی اور اب دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک کے واقعات پر حکام کی توجہ ضرور ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ رجعت پسندانہ دلائل کہ "ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں” مناسب نہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھاکہ پاکستان کو بدلنا ہوگا اور اگر ہم بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں۔