میرپور(اے ون نیوز)میرپور میں انسانی سمگلنگ میں ملوث10 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا،گرفتار ایجنٹس میں ایک ایجنٹ کا بیٹا بھی کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا،
اے ون نیوزکے مطابق ڈی آئی جی میرپور آزادکشمیر کاکہناہے کہ انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، گھناﺅنے دھندے میں ملوث 10 ملزموں کو حراست میں لے لیاگیاہے،ڈی آئی جی کا کہناتھا کہ غیرقانونی طریقے سے نوجوانوں کو یورپ بھیجنے والے 10 ایجنٹ گرفتار کرلئے ،گرفتار ایجنٹس میں ایک ایجنٹ کا بیٹا بھی کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا،ملزموں کے خلاف قتل بالسبب اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئیں ،ڈی آئی جی کاکہناتھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا ایک ملزم ساجد گجرات سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔