کیپیٹل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں امریکی شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے امریکی شہریوں سے آئی ایٹ میں گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھینی تھی،وقوعہ کے متعلق تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے،ٹریس کرنے کیلئےپانچ سپیشل انوسٹی گیشن ٹیمیں کام کررہی تھیں،ملزمان کو پولیس کی انڈرکور سرویلینس، سی سی ٹی وی فوٹیجز، روٹ کا جائزہ لے کر ٹریس کیا گیا،انویسٹی گیشن کے دوران تکنیکی ذرائع اور جیو فینسنگ بھی کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 18 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان نے صرف اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی 15 وارداتوں کا انکشاف کیا۔