خیرپور (اے ون نیوز) خیر پور میں مبینہ تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت کے معاملے میں ملزم اسد شاہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے نامزد ملزم اسد شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا جس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سوبھو ڈیرو نے کی۔
ملزم نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ وائرل کی گئی ویڈیوز میری حویلی کی نہیں، بچی پر تشدد نہیں کیا۔ میری اپنی حویلی کی جو ویڈیوز تھیں وہ میں نے خود پولیس کو فراہم کیں، ہماری حویلی میں بچیاں کام کاج کرتی ہیں۔ مرید اپنی خوشی سے بچیاں کام پر لگاتے ہیں۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، دونوں جانب سے وکلا کا موقف سننے پر عدالت نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ نامزد ملزم کو ہنگورجہ تھانے میں منتقل کیا گیا۔