اسلام آباد(اے ون نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کا اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ِمملکت نے فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش ِنظر کیا ہے،صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا، تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔