اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لیہ،گورنمنٹ کالج کے پروفیسرنے جعلی کوپن بنا کرسیکڑوں مفت آٹے کے تھیلے ہتھیا لئے

لیہ (اے ون نیوز) غریب مستحقین کی روٹی بھی بے حسی کا شکار ہوگئی ، پنجاب کے ضلع لیہ میں کالج کے پروفیسر نے جعلسازی سے آٹا ہتھیالیا۔

لیہ کے آٹا تقسیم سنٹر میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج لیہ کے شعبہ اسلامیات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ قاضی امین اور ان کی اہلیہ سیکڑوں جعلی کوپن تیار کرکے مفت آٹا حاصل کرنے میں ملوث نکلے۔

پولیس نے آٹا تقسیم سنٹرز پر سو سے زائد جعلی کوپن بھی پکڑ ے ہیں۔واقعے کا مقدمہ تحصیلدار محبوب احمد کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمے کے اندراج کے بعد سے ہی پروفیسر قاضی امین اور اہلیہ روپوش ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے لیہ کے ڈائریکٹر کالجز مظفر حسین کاکہنا ہے کہ پروفیسر کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button