شکر گڑھ(اے ون نیوز)شکر گڑھ کے مفت آٹاسینٹر میں 70سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق بزرگ شہری 14 کلو میٹر دور سے مفت آٹا لینے پہنچا تھا، آٹے کا تھیلا لے کر رش سے نکلتے ہوئے بیہوش ہوا اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو کے مطابق جموال موڑ کے قریب مفت آٹا سینٹر میں 70 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔عبدالرؤف نامی شخص کو ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
آٹا سینٹر کے فوکل پرسن کا کہنا ہےکہ شہری آٹا لیکر سینٹر سے باہر نکلا تو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا ہے۔