بیروت(اے ون نیوز)شام کے شہر حمص کی فوجی اکیڈمی پر ڈرون طیارے کے حملے میں 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملہ فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں کیا گیا۔
حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فوجی افسران، اہلکار اور شامی شہری شامل ہیں۔
حملے سے کچھ دیر پہلے ہی شامی وزیر دفاع تقریب میں شرکت کرکے واپس گئے تھے۔
شامی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں شامی فوجی اور شہری شامل ہیں، حملے کی ذمہ داری ابھی کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔