لاہور(اے ون نیوز)سینئر وکیل رہنما اعتراز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزائیں فوری ہائیکورٹ سے معطل ہونی ہیں ۔
اعتراز احسن نے کہاسزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا ،پراسکیوشن کے وکلاءکو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا،ملزم کا 342 کا بیان بغیر لیے سزا ہوئی،سائفر کیس میں ملزم کے گواہوں کو نہیں بلوایا گیا،سائفر میں بانی پی ٹی آئی کے 342 کے بیان پر انکے دستخط ہی نہیں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی،ملزمان کو بغیر موقع دیئے سزا دی جاتی ہے، اس سزا کے ملکی اکانومی پر برے اثرات پڑیں گے،آٹھ فروری سے پہلے اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔